جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم دفاع کی تقریب میں سابق آرمی چیف راحیل شریف کی خصوصی شرکت

muhammad ali محمد علی بدھ 6 ستمبر 2017 20:52

جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم دفاع کی تقریب میں سابق آرمی چیف راحیل شریف ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 ستمبر 2017ء) جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم دفاع کی تقریب میں سابق آرمی چیف راحیل شریف نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سمیت دیگر اعلی عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی ہے۔ تقریب میں دیگر کئی اہم سماجی و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ہے۔ اس موقع پر سابق آرمی چیف راحیل شریف نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔ راحیل شریف تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر سعودی عرب سے تشریف لائے ہیں۔ راحیل شریف تقریب کے دوران شرکاء کی توجہ کا مرکز بھی بنے رہے۔