اسلام آباد کے مشہور سینٹورس مال نے عائد کی جانے والی 500 روپے داخلہ فیس واپس لے لی

muhammad ali محمد علی بدھ 6 ستمبر 2017 20:40

اسلام آباد کے مشہور سینٹورس مال نے عائد کی جانے والی 500 روپے داخلہ فیس ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 ستمبر 2017ء) اسلام آباد کے مشہور سینٹورس مال نے عائد کی جانے والی 500 روپے داخلہ فیس واپس لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع مشہور و معروف شاپنگ اور کمرشل مال سینٹورس کی انتظامیہ کی جانب سے کچھ روز قبل ایک اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاصا شور شرابا دیکھنے میں آیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی کہ مال میں بنا فیملی کے آنے والے مرد حضرات کو 500 روپے داخلہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ فیس ناقابل واپسی قرار دی گئی تھی۔ اس فیصلے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خاصا احتجاج کرتے ہوئے یہ فیس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عوام کے پرزور احتجاج کے بعد مال کی انتظامیہ نے عائد کی جانے والی 500 روپے داخلہ فیس کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اب مال کا رخ کرنے والے افراد بنا کسی فیس کے مال میں داخل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چند برس قبل بھی مال کے افتتاح کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اسی قسم کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے بعد میں عوامی احتجاج کے بعد واپس لینا پڑ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :