برما میں مصیبت زدہ مسلمانوں کی امداد کے لئے کھاریاں بار میں فنڈ قائم

بدھ 6 ستمبر 2017 19:28

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن میاں عرفان حبیب نے کہا ہے کہ برما میں مصیبت زدہ مسلمانوں کی امداد کے لئے کھاریاں بار میں فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں بار کے معزز ممبران دل کھول کر حصہ لے رہے ہیں کھاریاں شہر کے عوام اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس فنڈ میں حصہ ڈالیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رقم جمع کر کے اپنے مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کر سکیں تاجر تنظیمیں، سماجی تنظیمیں اور انفرادی سطح پر حصہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :