کھاریاں، برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور اذیت ناک مظالم کیخلاف کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پرامن احتجاجی ریلی

بدھ 6 ستمبر 2017 19:28

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ قیادت صدر میاں عرفان حبیب ایڈووکیٹ نے کی۔ کثیر تعداد میں سینئر جونیئر وکلاء نے شرکت کی۔ چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

ریلی بار روم سے شروع ہوئی جی ٹی روڈ، مین بازار سے گزرتی ہوئی دوبارہ بار روم میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نعرے بازی بھی کرتے رہے اور مسلمانوں کی اخلاقی حمایت کا عزم بھی دہراتے رہے۔

اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کھاریاں میں چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ کی تجویز پر مصیبت زدہ مسلمانوں کی امداد کے لئے فنڈز بھی قائم کیا گیا صدر میاں عرفان حبیب اور جنرل سیکرٹری نوید اصغر بٹ نے منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :