حریت پسند رہنما سردار آفتاب ایڈوکیٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 8 ستمبر کو ہوگا

بدھ 6 ستمبر 2017 16:35

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) ممتاز کشمیر ی حریت پسند رہنما ہر دل عزیز شخصیت بانی زونل صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار آفتاب ایڈوکیٹ کی یاد میں آٹھ ستمبر بروز جمعہ دن دو بجے انکے آبائی علاقے نڑ کوٹلی کے مقام پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوگا تعزیتی ریفرنس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اس تعزیتی ریفرنس سے مختلف مکاتب فکر کے زعماء خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :