قبائلی علاقہ جا ت میں یوم دفاع نہایت جوش و خروش سے منایا گیا

دشمن غلط فہمی میں نہ رہے فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے ساتھ ہیں،قبائلی عمائدین

بدھ 6 ستمبر 2017 16:15

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) فاٹا کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں بھی یوم دفاع نہایت جوش و خروش سے منایا گیا ۔یوم دفاع کے حوالے سے وانا ،کانی گرم ،مکین اور دیگر علاقوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیاتھا۔جی او سی وانا میجرجرنل نعمان ذکریا اور کانی گرم ایریا کے کمانڈر بریگڈئیر عرفان احمد ملک کے علاوہ قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا۔

قبائلی عمائدین نے ہندوستان سمیت تمام ملک دشمن عناصر کو دھمکی دی کہ فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے ساتھ ہیں۔زرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح فاٹا کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں بھی یوم دفاع چھ ستمبر نہایت جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔یوم دفاع کے حوالے سے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں وانا ،کانی گرم ،مکین اور دیگر علاقوں میں تقاریب کا اہتمام کیاگیا تھا ۔

(جاری ہے)

تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی وانا میجر جنرل نعمان ذکریا ،کانی گرم ایریا کے کمانڈر بریگڈئیر عرفان احمد ملک اور سرکردہ قبائلی عمائدین نے خطاب کیا۔ملک شیر خان اور دیگر عمائدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہندوستان سمیت تمام پاکستان مخالف قوتوں کی دھمکی دی کہ اگر کسی بیرونی قوت نے پاکستان پر حملہ کیا ۔تو فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔جی او سی نعمان ذکریا اور کانی گرم ایریا کے بریگڈئیر عرفان احمد ملک نے کہا کہ فاٹا کے قبائل کی ملک اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت دیکھ کر ہمارا خون جوش میں اگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں قیام امن کے لئے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :