عبد الرزاق اور تمنا بھاٹیا کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

دونوں کو دبئی میں جیولری برانڈ کی لانچنگ تقریب میں مدعو کیا گیا تھا

بدھ 6 ستمبر 2017 16:08

عبد الرزاق اور تمنا بھاٹیا کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) سابق قومی کرکٹر عبد الرزاق اور بالی ووڈ ادارکارہ تمنا بھاٹیا کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی،سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں دونوں کی دوستی کے حوالے سے تبصرے کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے ،دراصل عبدالرزاق کو دبئی میں ایک جیولری برانڈ کی لانچنگ تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں تمنا بھی مہمان تھیں ،دونوں نے جیولری کی نمائش کی تو فوٹو گرافر نے تصویر بنا لی اور سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ سابق کرکٹر بھارتی اداکارہ کو شاپنگ کروا رہے ہیں اور دونوں میں قریبی تعلقات ہیں۔

متعلقہ عنوان :