برطانیہ میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات،

دوافرادہلاک مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خراب موسم اور شدید دھند میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے

بدھ 6 ستمبر 2017 15:02

برطانیہ میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) برطانیہ میں آج کل شدید دھند کا راج ہے جس کے نتیجے میں جہاں ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں خطرناک ٹریفک حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں ٹریف حادثات میں دوافرادجان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ٹاوین اکاوینٹنٹن میں موٹروے پر اس قدر دھند تھی کہ حدِ نگاہ نہ ہونے کے برابرتھی جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی اس قدر متاثر ہوئی کہ آپس میں درجنوں گاڑیاں اور ٹرک گھتم گتھا ہو گئے اور موٹر وے جام ہو گئی۔

ٹریفک پولیس نے موقعے پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں کیا اور تمام ڈرائیورز اور مسافروں کوبحفاظت دھند سے اًٹی موٹروے سے نکالا۔مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خراب موسم اور شدید دھند میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :