سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری ،ْپھولوں کی چادر چڑھائی ،ْ فاتحہ پڑھی

بدھ 6 ستمبر 2017 13:56

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) یوم دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 1971ء میں جام شہادت نوش کرکے نشانِ حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر بھی خصوصی تقریب ہوئی جس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ راحیل شریف نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ تقریب میں میجر شبیر شریف شہید کے بیٹے تیمور اور خاندان کے دیگر افراد سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :