شاہ سلمان نے شہید سوڈانی فوجی کی والد کے حج کی خواہش پوری کردی

شہید نورین فضل اللہ نے اپنے والد سے حج کرانے کا وعدہ کیا تھا،حج ادائیگی پربہت خوش ہوں،والد کی گفتگو

بدھ 6 ستمبر 2017 13:30

شاہ سلمان نے شہید سوڈانی فوجی کی والد کے حج کی خواہش پوری کردی
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی نے گذشتہ برس عرب اتحادی فوج کے تحت یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کی لڑائی میں حصہ لیا مگر وہ اس میں جام شہادت نوش کرگئے۔ سوڈانی سارجنٹ النورین فضل اللہ نے اپنے والد سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں حج کرائے گا۔ والد کو حج کرانے کا وعدہ کرنے کے چند ہی ماہ بعد نورین یمن میں جنگ میں شہید ہوگئے مگر ان کے والد کے حج کی خواہش خادم الحرمین الشریفین نے پوری کردی۔

(جاری ہے)

نورین فضل اللہ شہید کے والد 72 سالہ فضل اللہ عمر نے عرب ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ بیٹے کی یمن میں شہادت کے تین ماہ بعد ایک خرطون میں جبل اولیا قصبے کے ایک عہدیدار نے مجھے خصوصی حج اسکیم کے تحت حج کے سفر کی خوش خبری سنائی۔ عہدیدار نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوڈانی فوج کے یمن میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے والدین کو حج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں آپ کا نام بھی شامل ہے۔فضل اللہ عمر کا کہناتھا کہ شاہ سلمان نے میرے بیٹے اور میری دونوں کی خواہش پوری کی ہے۔ میں حرمین شریفین کی زیارت کا متمنی تھا اور بیٹے نے بھی مجھے حج کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :