واپڈا نے آبی ذخائر سے پانی کی آمد اور اخراج سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے

بدھ 6 ستمبر 2017 13:03

واپڈا نے آبی ذخائر سے پانی کی آمد اور اخراج سے متعلق اعداد و شمار جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) واپڈا نے آبی ذخائر سے پانی کی آمد اور اخراج سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 168200 کیوسک اور اخرج 165000 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد26700 کیوسک اور اخراج26700 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد22200 کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 63300کیوسک اور اخراج 30700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد199800 کیوسک اور اخراج 191800 کیوسک، چشمہ میں آمد208700 کیوسک اور اخراج 190000 کیوسک، تونسہ میں آمد191300 کیوسک اور اخراج168300 کیوسک، پنجند میں آمد20600 کیوسک اور اخراج 5090 کیوسک، گدو میں پانی کی آمد 184300 کیوسک اور اخراج 155600 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 141200 کیوسک اور اخراج 84000 کیوسک، کوٹری میں آمد114200 کیوسک اور اخراج 85300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا ریز وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380 فٹ، پانی کی موجودہ سطح1543.73 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.815 ملین ایکڑ فٹ، منگلا ریز وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1233.10 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.708 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.60فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.156ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :