پاک بحریہ کادنیا کی بہترین سمندری افواج میں شمار ،

پاکستان کی سمندروں کی پاسبان شمالی بحیرہ عرب میں 2 لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل اکنامک زون اور مشرق میں سرکریک سے لے کر مغرب میں گوادربے تک پھیلی ایک ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے دفاع اور قومی اثاثوں کی حفاظت کی ذمہ دار

بدھ 6 ستمبر 2017 12:08

پاک بحریہ کادنیا کی بہترین سمندری افواج میں شمار ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بحری فوج کی کارکردگی نمایاں رہی، آج پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین سمندری افواج میں ہوتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سطح آب یا زیر آب، فضا ہو یا ساحل،پاک نیوی پاکستان کی سمندروں کی پاسبان، شمالی بحیرہ عرب میں 2 لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل اکنامک زون اور مشرق میں سرکریک سے لے کر مغرب میں گواتر بے تک پھیلی ایک ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے دفاع اور قومی اثاثوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کا سطح آب بیڑہ جدید فریگیٹس، تباہ کن ڈسٹرائرز، ہائی سپیڈ میزائل کرافٹس، گن بوٹس اور مائن ہنٹرز پر مشتمل ہے۔فضائی بیڑے میں جدید میری ٹائم ائیر کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ 2009 میں چین سے حاصل کئے گئے تین گھنٹوں کی مسلسل پرواز کرنے والے جدید اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹرز بھی پاک نیوی کی قوت میں اضافے کا باعث بنے۔پاک بحریہ نے امریکا سے سات پی سی تھری اورین جہاز میں حاصل کئے ہیں، پاک بحریہ کی چوتھی جہت اسپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز ہیں۔جدید اسلحہ سے لیس پاک نیوی ایک جدید جنگی قوت بن چکی ہے جس کی نظریں صرف پاکستان کی سمندری سرحدوں پر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :