ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اہم اجلاس ،خواجہ اظہار الحسن پر حملے سے متعلق محرکات کا جائزہ لیا گیا

ائد سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ ملزم عبدالکریم سروش انصار الشریعہ کا مرکزی رہنما ہے ، کراچی میں حالیہ پولیس ٹارگٹ کلنگ میں عبدالکریم ملوث ہے ،ترجمان رینجرز

منگل 5 ستمبر 2017 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں خواجہ اظہار الحسن پر حملے سے متعلق محرکات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق شوائد سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ ملزم عبدالکریم سروش انصار الشریعہ کا مرکزی رہنما ہے ۔ کراچی میں حالیہ پولیس ٹارگٹ کلنگ میں عبدالکریم ملوث ہے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے میں بھی عبدالکریم ملوث ہے ۔ جائے وقوعہ سے برآمد کیے جانے والے اسلحے کا بھی فرانزک ٹیسٹ کروایا گیا ہے ۔ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کراچی اندرون سندھ اور بلوچستان میں کارروائیاں جاری ہیں ۔…