پی آئی اے کے طیارے نے لاہور ائر پورٹ پر ایمر جنسی لینڈنگ نہیں کی، ترجمان پی آئی اے

منگل 5 ستمبر 2017 21:46

پی آئی اے کے طیارے نے لاہور ائر پورٹ پر ایمر جنسی لینڈنگ نہیں کی، ترجمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) ترجمان پی آئی اے نے بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ پی آئی اے کی رحیم یار خان سے لاہور آنے والی پرواز پی کی1296 نے منگل کی صبح لاہور ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ ترجمان نے بتایا کہ رحیم یار خان سے لاہور آنے والی پرواز نے لاہور ائر پورٹ پر معمول کی لینڈنگ کی تاہم کاک پٹ میں ایک پُرزے کی خرابی کا اشارہ موصول ہوا ۔

اس اشارے کے بعد حفاظتی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کو پی آئی اے کے انجینئرز نے مکمل طور پر چیک کیا اور طیارے کو اگلی پرواز کے لئے کلیئر کر دیا۔ اسی طیارے نے پہلے ابو ظہبی سے رحیم یار خان کی پرواز مکمل کی اور بعد میں یہی طیارہ لاہور پہنچا تھا۔ طیارے سے تمام مسافر معمول کے مطابق باہر آئے،ترجمان نے مزید بتایا کہ ویٹ لیز پرحاصل کئے گئے ایک اور طیارے میں بھی نقص کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کی1296کو حفاظتی امور کو مد نظر رکھتے ہوئے واپس کراچی اتارا گیا تا کہ ضروری مرمت کی جا سکے کیونکہ اسلام آباد ائر پورٹ پر ویٹ لیز طیارے کی کمپنی کو فنی خرابی درست کرنے کی سہولت موجود نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ پرواز کے مسافروں کو ایک گھنٹہ کی تاخیر سے متبادل پرواز پی کے 366کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے معزز مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :