انسانی حقوق کی تنظیوں کو برما کے معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہے،شاہ محمود قریشی

منگل 5 ستمبر 2017 18:08

انسانی حقوق کی تنظیوں کو برما کے معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہے،شاہ ..
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5ستمبر 2017 ء ) :پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے انسانی حقوق کی تنظیوں کو بھی خاموش نہیں رہنا چاہے ،عمران خان 8ستمبر کو لاہور جلسہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں ،اور ہم نے قومی اسمبلی میں اس مسئلے پر تحریک التوا جمع کروا دی ہے ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے مقبوضہ کشمیر اور برما میں ظلم ستم کے خلاف آواز اٹھانی چاہے تاکہ اس معصوم مسلمانوں کو مزید ظلم ستم سے بچایا جا سکے ،بنگلہ دیش کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہے اور ان کو اپنے دروازے کھولنے چاہیں تا کہ انسانیت زندہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کو زندہ گھروں میں جلا یا جا رہا ہے او ر کل مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں اورمجھے بہت خوشی ہے کہ بغیر کسی کال کے سب لوگ برما مسلمانوں کے لئے اکھٹے ہیں،او آئی ایس کا فارم برما کے معاملے پر خاموش کیوں ہے اور اس کو اس معاملے میں دلچسپی دکھانی ہو گی، دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے باوجود بھی ہمیں دہشتگرد کہا جا رہا ہے۔

این اے 120الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا،سنی اتحاد کونسل ،پرویز الہی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا بھی این اے 120الیکشن کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ٹھنڈی ہوائیں محسوس ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :