برما میں مسلمانوں کی نسل کشی ،ڈاکٹر طاہر القادری کا او آئی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ

منگل 5 ستمبر 2017 20:01

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی ،ڈاکٹر طاہر القادری کا او آئی سی کو خط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے روہنگیا (برما ) میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے اس پر اقوام متحدہ اور آرگنائزیشن آف اسلام کنٹریز ( او آئی سی ) کو کھلا خط لکھنے کا اعادہ کیا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار منگل کو اپنے ایک بیان میں کیا ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ برما کے مسلمان وہاں دو سو سال سے بھی زیادہ عرصے سے مقیم ہیں لیکن نسلی امتیاز اور تعصب کی بنا پر انہیں شہریت سے محروم رکھا گیا 1940سے آج تک تیس لاکھ برمی مسلمان ظلم و ستم و جبر کے باعث ہجرت پر مجبور ہیں لیکن اب یہ مظالم کھل کر سامنے آگئے ہیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ برمی مسلمان وہاں کے قانونی باشندے ہیں وہ غیر ملکی ماہرین نہیں ہیں جن پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن افسوس کہ حقیقت جاننے کے باوجود اقوام عالم نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جو باعث تشویش ہے اور یہی وجہ ہے کہ برمی مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کو کھلا خط لکھ رہا ہوں تاکہ ان کی توجہ اس ظلم و بربریت کی جانب مبذول کراسکوں اور اس طرح برمی مسلمانوں کو جائز بنیادی حقوق ملنے کی کوئی صورت نکل آئے

متعلقہ عنوان :