مظالم پر اقوام متحدہ کو کھلا خط لکھ رہا ہوں‘ او آئی سی کو بھی خط لکھا جائے گا‘ روہنگیا مسلمان دو سو سال سے زائد عرصہ سے وہاں مقیم ہیں‘ نسلی اور مذہبی تعصب کی وجہ سے روہنگیا مسلمانوں کو شہریت نہیں دی گئی

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا پریس کانفرنس سے خطاب ‘روہنگیا مسلمانوں پر بدترین مظالم کی مذمت

منگل 5 ستمبر 2017 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے روہنگیا مسلمانوں پر بدترین مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظالم پر اقوام متحدہ کو کھلا خط لکھ رہا ہوں‘ او آئی سی کو بھی خط لکھا جائے گا‘ روہنگیا مسلمان دو سو سال سے زائد عرصہ سے وہاں مقیم ہیں‘ نسلی اور مذہبی تعصب کی وجہ سے روہنگیا مسلمانوں کو شہریت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القاری نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر بدترین مظالم کی مذمت کرتے ہیں مظالم پر اقوام متحدہ کو کھلا خط لکھ رہا ہوں او آئی سی کو بھی خط لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمان دو سو سال سے زائد عرصہ سے وہاں مقیم ہیں۔ یہ کسی ملک کے غیر قانونی مہاجرین نہیں نسلی اور مذہبی تعصب کی وجہ سے روہنگیا مسلمانوں کو شہریت نہیں دی گئی۔ طاہر القادری نے کہا کہ 1948 سے آج تک تیس لاکھ کے قریب برمی مسلمان جبراً ہجرت پر مجبور ہیں بستیاں اور گائوں جلا کر راکھ کردیئے گئے۔