سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں گائنی کاونٹرز کا خاتمہ ،مسلم لیگ (ق) نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں خصوصی گائنی کائونٹرز کے خاتمہ سے زچہ بچہ کی اموات بڑھیں گی‘خدیجہ فاروق

منگل 5 ستمبر 2017 14:17

سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں گائنی کاونٹرز کا خاتمہ ،مسلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے حکومت کی ہدایت کے برعکس صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں قائم گائنی کائونٹرکے خاتمہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار جمع کروادی۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز میں قائم گائنی کائونٹرز کے خاتمہ سے زچہ بچہ اور خواتین مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ان کائونٹرز کے خاتمہ سے زچہ بچہ کی اموات بڑھیں گی ۔

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ایک سال قبل حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز میں خصوصی طور پر گائنی کائونٹرزقائم کیے گئے جہاں ایک گائنی کی ماہر لیڈی ڈاکٹر تعینات کی گئی تاکہ کسی قسم کی ایمرجنسی کے دوران یا پھر آئوٹ ڈور گائنی کے مریضوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جاسکے اور زچہ بچہ کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ احکامات اس مقصد کے تحت بھی دیئے گیء تھے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور گائنی کے مریضوں کی کسی بھی وجہ سے رجٹسریشن متعلقہ سرکاری ہسپتال یا کسی بھی سرکاری ہسپتال میں نہیں ہوتی تھی اور وہ ایمرجنسی کے طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلیوری کے موقع پر رجوع کرتے تھے ان کو تحفظ فراہم کرنا تھا جس کے بارے میں متعدد کیسیز ایسے سامنے آئے تھے کہ کہ زچہ ہسپتالوں کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیتی تھی اور ڈاکٹرز ان کو ہاتھ نہیں لگاتے تھے جس پر محکمہ صحت کو سخت ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوںکے پرنسپلز کو پابند بنایا گیا تھا کہ وہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں گائنی کائونٹرز کی مکمل نگرانی کریں گے اور ہر رجوع کرنے والے گائنی کے مریض کو فوری طبی امداد دینگے۔

تاہم آج کسی ایک سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ ز میں گائنی کائونٹرز نہیں ہیں ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں گائنی وارڈز ختم ہونے سے زچہ و بچہ کی اموات بڑھنے کا خدشہ ہے انہوںنے کہا کہ گائنی کائونٹرز کے خاتمہ کی وجوہات بیان کی جائیں اور اسمبلی میں اس معاملہ کو زیر بحث لایا جائے۔اور ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں گائنی کائونٹرز بحال کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :