منڈی بہائوالدین ،ْموٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،

ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

منگل 5 ستمبر 2017 14:12

منڈی بہائوالدین ،ْموٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،
منڈی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2017ء) موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین میں دوگل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص اور خاتون شدید زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا تاہم زخمی شخص ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :