بجلی و پانی اتھارٹی کا دبئی کی سڑکوں پر وائی فائی پولز اور سولر پاور پر مبنی لائٹس کے نفاذ کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 5 ستمبر 2017 13:31

بجلی و پانی اتھارٹی کا دبئی کی سڑکوں پر وائی فائی پولز اور سولر پاور ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ستمبر2017ء) دبئی بجلی اور پانی کی اتھارٹی (DEWA) نے ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ شراکت داری سے دبئی کی روڈز پر وائی فائی کے پولز اور سورج کی توانائی سے جلنے والی لائٹس کے نفاز کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان پولز کے نفاز کا آغاز 2018 کے شروع میں کیا جائے گا ۔ دبئی بجلی اور پانی کی اتھارٹی کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی توانائی سے جلنے والی ان لائٹس کی وجہ سے ریاست عوام کو انرجی کی بچت کرتے ہوئے روشنی مہیا کرسکے گی اور اسکے علاوہ عوام وائی فائی کی سہولت سے بھی مستفید ہو پائیں گے۔

بجلی و پانی اتھارٹی کا دبئی کی سڑکوں پر وائی فائی پولز اور سولر پاور ..

متعلقہ عنوان :