جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں شروع،

اصلی گولہ بارود استعمال ، ایف پندرہ لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا

منگل 5 ستمبر 2017 13:09

جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں شروع،
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) جنوبی کوریا کی بحریہ کے جنگی جہازوں نے منگل کو فوجی مشقیں شروع کر د یں، ان مشقوں میں اصلی گولہ بارود استعمال کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کو طاقتور فوجی جواب دینے کے انتباہ کے بعد شمالی کوریا نے فوجی مشقوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان مشقوں میں ایف پندرہ لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا اور امریکا کے صدور نے جنوبی کوریا میں نصب میزائل سسٹم پر سے وارہیڈز کی پابندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے بعد جنوبی کوریا بھی طاقتور ہتھیاروں کی پیداوار شروع کر سکے گا۔ ادھر سکیورٹی کونسل نے ایک ہفتے کے دوران دوسری ایمرجنسی میٹنگ میں جزیرہ نما کوریا کی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :