بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف جوابدہ ہیں، عدلیہ نے مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی اور وہی واپس لائے گی ،پی پی پی قیادت عدلیہ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ، اپیل بارے قیادت ہی فیصلہ کرے گی، نواز شریف کو اعلیٰ عدلیہ نے نااہل قرار دیا، وہ اب نظرثانی پٹیشن کے فیصلے تک انتظار کریں ،نواز شریف کو عدلیہ مخالف تقاریر نہیں کرنی چاہیے ، ایم کیو ایم پاکستان کو بانی متحدہ سے خطرہ ہے ، دہشتگردی پوری قوم کا مسئلہ ہے ، ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کررہے ہیں ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے اس مائنڈ سیٹ کو ختم کرنا پڑیگا ،کراچی ڈوب جانے کے اطلاعات صحیح نہیں ،فریضہ حج پر ہونے کے باوجود میں صورتحال کو مانیٹر کیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی فریضہ حج کے بعد والد کے مزار پر فاتحہ خوانی اور میڈیا سے گفتگو ، متنازعہ مردم شماری پر اے پی سی میں لائحہ عمل دینے کا اعلان

پیر 4 ستمبر 2017 21:10

بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف جوابدہ ہیں، عدلیہ نے مشرف کو باہر جانے ..
حیدرآباد/سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہبینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف جوابدہ ہیں، عدلیہ نے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے اور وہی اسے واپس لائے گی ،پی پی پی قیادت بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدلیہ کے فیصلے سے مطمئن نہیں اور اپیل کے بارے میں قیادت ہی فیصلہ کرے گی ، نواز شریف کو اعلیٰ عدلیہ نے نااہل قرار دیا ہے اور اب ان کو رِویو پٹیشن کے فیصلے آنے تک انتظار کرنا چاہیے -نواز شریف کو عدلیہ مخالف تقاریر نہیں کرنی چاہیے ، ایم کیو ایم پاکستان کو بانی متحدہ سے خطرہ ہے اور پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے جبکہ دہشتگردی پوری قوم کا مسئلہ ہے اور اس کانشانہ سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور ورکرز بنے ہیں ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور پولیس اور رینجرز کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں جبکہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لیے ہمیں اس مائنڈ سیٹ کو ختم کرنا پڑیگا ، مراد علی شاہ نے متنازعہ مردم شماری پر اے پی سی میں لائحہ عمل دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو فریضہ حج کے بعد اپنے گاؤں واہڑ میں اپنے والد کے مزار پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعدمیڈیا اور سیہون شریف کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ کراچی ڈوب جانے کے اطلاعات صحیح نہیں اور کراچی میں 150 ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی ہے جبکہ فریضہ حج پر ہونے کے باوجود میں نے وزیر بلدیات اور دوسرے متعلقہ اداروں کے افسران سے رابطے میں رہ کر پوری صورتحال کو مانیٹر کیا،شاہراہ فیصل پر پہلے دو تین دن بارش کاپانی کھڑا رہتا تھا اس مرتبہ پہلے ہی دن پانی کی نکاسی کی گی ہے باقی چندنشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جس کی بہت جلد نکاسی کردی جائیگی ،کراچی میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ایک اجلاس کرکے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔

۔ اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن پر ہونے والے حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں اور مقابلے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوا ہے جبکہ واضح رہے کہ ان دہشتگردوں کاتعلق صوبہ سندھ سے نہیں ہے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میںحکومت سندھ کی طرف سے وفاقی حکومت کو مدارس کی ایک فہرست دی گئی تھی جو اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کاوفاق کی طرف سے ابھی تک کو ئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا ، ایم کیو ایم پاکستان کوالطاف حسین سے خطرہ ہے اور پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے جبکہ دہشتگردی پوری قوم کا مسئلہ ہے اور اس کانشانہ سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور ورکرز بنے ہیں -انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور پولیس اور رینجرز کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں جبکہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لیے ہمیں اس مائینڈ سیٹ کو ختم کرنا پڑیگا -محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس کے فیصلے پرتبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بی بی شہید کا بیان رکارڈ پر موجود ہے جس میں انہوں نے پرویزمشرف کو نامزد کیا تھا اور پرویزمشرف نے ہی جائے وقوعہ پر شواہد کو مٹانے کا حکم دیا تھا ۔

عدلیہ نے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے اور عدلیہ ہی اسے واپس لائے گی -پی پی پی قیادت عدلیہ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہے اور اپیل کے بارے میں قیادت ہی فیصلہ کرے گی - انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اعلیٰ عدلیہ نے نااہل قرار دیا ہے اور اب ان کو رِویو پٹیشن کے فیصلے آنے تک انتظار کرنا چاہیے -نواز شریف کو عدلیہ مخالف تقاریر نہیں کرنی چاہیے -مردم شماری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں حکومت سندھ نے مردم شماری کے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کیاتھا اور میں نے اسحاق ڈار کو ایک خط بھی لکھا تھا جو رکارڈ پر موجود ہے جس میں ہم نے موقف پیش کیا تھا کہ مردم شماری کے عمل کو اتنا خفیہ نا رکھا جائے اب کوئی بھی ان اعدد و شمار کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی قیادت پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے اور آصف علی زرداری کو عدالت نے باعزت بری کردیا ہے کیونکہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے اور ان مقدمات کو ختم ہی ہونا تھا جبکہ 10 سال قید کاٹنے کے باوجود اقتدار میں آنے سے پہلے ہی آصف علی زرداری نے اپنے مخالفین کومعاف کردیا تھا - بھان سید آباد اور سہون کے صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات والے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری چل رہی ہے اور جس پر فرد جرم ثابت ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی -پریس کلب سہون کے صدریاسین رند کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایس ایس پی جامشورو کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ اس معاملے کی انکوائری کرے اور مجھے رپورٹ دے، برما میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو یہ اپیل کی کہ اس معاملے پر اپنا واضح موقف بیان کرے اور سب ہی مسلمان ممالک کے ساتھ ملکر اس مسئلے کا فوری حل نکالاجائے تاکہ مسلمانوں کا قتل عام بند ہوسکے، قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدکراچی سے سہون ائیرپورٹ پہنچے جہاں ڈویزنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو ، ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند،ڈپٹی کمشنر جامشورومعتصم عباسی، ایس ایس پی جامشورو سید عرفان علی بہادراور دیگر افسران کے علاوہ پی پی پی ضلعی صدر سید آصف علی شاہ، سکندر راہپوٹو،رئیس امان اللہ شاہانی اور پی پی پی کے دیگر مقامی قیادت موجود تھی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنمائوں کو بانی سے خطرہ ہے، بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف جوابدہ ہیں۔ مراد علی شاہ نے متنازعہ مردم شماری پر اے پی سی میں لائحہ عمل دینے کا اعلان بھی کر دیا۔