نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی عالمی برادری سے برما میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 ستمبر 2017 18:54

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی عالمی برادری سے برما میں مسلمانوں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2017ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی عالمی برادری سے برما میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برما میں جاری مسلمانون کی نسل کشی کے حوالے سے دنیا بھر میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے اب نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے بھی اہم بیان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی نے بھی عالمی برادری سے برما میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری برما کی موجودہ صورتحال پر فوری نوٹس لے کر ضروری اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ برما میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران اب تک ہزاروں مسلمان قتل کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ ہزاروں افراد اپنی جان بچا کر بھاگنے کی کوشش میں خلیج بنگال میں ڈوب کر بھی اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اب تک 90 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :