رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جوتے پالش کر ڈالے کارکن کو عیدی دیدی

پیر 4 ستمبر 2017 15:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 ستمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بڑی عید پر اپنے کارکنوں کو انوکھی عیدی دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی ریلی کی شکل میں اپنے آبائی علاقہ پہنچے۔

(جاری ہے)

ریلی کی شکل میں ڈیرہ غازی خان آمد پر کارکنوں نے جمشید دستی کا پٴْر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ جمشید دستی نے بھی پیچے نہ رہے اور اپنے کارکنوں کے ہمراہ عید منائی اور عیدی کے طور پر استقبال کے لیے آنے والے کارکنوں کے جوتے پالش کر ڈالے۔