بحیرہ جنوبی چین میں چینی فوج کی مشقیں ،ْویت نام کا احتجاج

چین کی جانب سے متنازع سمندر میں فوجی مشقیں شروع کرنے سے صورت حال میں مزید بگاڑ پیدا ہونے کا امکان ہے ،ْویتنام

پیر 4 ستمبر 2017 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2017ء) ویتنام نے بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ حکومت کی فوجی مشقوں پر احتجاج کیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق ویتنام نے احتجاج میں کہا کہ چین کی جانب سے متنازع سمندر میں فوجی مشقیں شروع کرنے سے صورت حال میں مزید بگاڑ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چین کو بحیرہ جنوبی چین کے تنازع پر ویتنامی سفارت کاری کے عمل پر تشویش اور خدشات لاحق ہیں۔

ویتنام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دفاعی تعلقات اور رابطوں کے علاوہ امریکہ ، جاپان اور بھارت کے ساتھ بھی ایسے ہی رابطے استوار کر چکا ہے۔رواں برس جولائی میں چین کے دبائو کے تحت ویت نام نے اسی متنازعہ سمندر میں تیل کی تلاش کا عمل معطل کر دیا تھا۔ یہ فوجی مشقیں بحیرہ جنوبی چین کے خلیج ٹونکن میں 19 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :