عیدکے بعد قانونی ماہرین محترمہ بے نظیربھٹو قتل کیس کاجائزہ لیں گے ،ْ یوسف رضا گیلانی

پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے محفوظ ہیں ، ہمیں امریکہ سمیت سب ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق چاہئیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 4 ستمبر 2017 14:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ عیدکے بعد قانونی ماہرین محترمہ بے نظیربھٹو قتل کیس کاجائزہ لیں گے ،ْ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے محفوظ ہیں ، ہمیں امریکہ سمیت سب ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق چاہئیں۔ وہ نماز عید کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے محفوظ ہیں ، ہمیں امریکہ سمیت سب ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق چاہئیں ، کارکنوں کو پارٹی لیڈر شپ سے کوئی تحفظات نہیں۔انہوںنے آئندہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام الیکشن میں انتخابی اصلاحات ہونی چاہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ریفارمز کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کے پورے ملک کے دورے کامیاب رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ کی دھمکی کے بعد پارلیمنٹ کے سیشن میں امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا گیا ہے، دہشت گردی میں امریکہ اور پاکستان اتحادی ہیں، مذکرات کے ذریعے معاملات طے ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک پیش کرتے ہیں۔قبل ازیں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے دربارموسیٰ پاک شہید پرنمازعیدالاضحی اداکی ۔اس موقع پرپارٹی رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔