رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی کارکنوں کو انوکھی عیدی ، جوتے پالش کر ڈالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 ستمبر 2017 11:59

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی کارکنوں کو انوکھی عیدی ، جوتے پالش کر ..
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2017ء) : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بڑی عید پر اپنے کارکنوں کو انوکھی عیدی دے ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی ریلی کی شکل میں اپنے آبائی علاقہ پہنچے۔

(جاری ہے)

ریلی کی شکل میں ڈیرہ غازی خان آمد پر کارکنوں نے جمشید دستی کا پُر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ جمشید دستی نے بھی پیچے نہ رہے اور اپنے کارکنوں کے ہمراہ عید منائی اور عیدی کے طور پر استقبال کے لیے آنے والے کارکنوں کے جوتے پالش کر ڈالے۔