چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے جلد پی ایس ایل میں ساتویں ٹیم کی شمولیت کا بھی عندیہ دے دیا

فاٹا، سیالکوٹ یا فیصل آباد میں سے کسی ایک شہر کی ٹیم شامل کی جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 ستمبر 2017 20:31

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے جلد پی ایس ایل میں ساتویں ٹیم کی شمولیت ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم ستمبر 2017ء) چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے جلد پی ایس ایل میں ساتویں ٹیم کی شمولیت کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد جلد ہی پی ایس ایل میں ساتویں ٹیم میں شامل کر لی جائے گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ممکنہ طور پر فاٹا، سیالکوٹ یا فیصل آباد میں سے کسی ایک شہر کی ہوگی۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے کئی میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔ کچھ میچز لاہور جبکہ کچھ میچز کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔