قلعہ سیف اللہ، لیویز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ژوب سے چرائی گئی گاڑی برآمد کر لی

جمعہ 1 ستمبر 2017 20:01

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 ستمبر2017ء) قلعہ سیف اللہ لیویز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ژوب سے چرائی گئی گاڑی برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق گزشتہ روز ژوب ہسپتال سے چرائی گئی وین کو ژوب ہی میں دو ناکوں پر پولیس اور لیویز نے روکنے کی کوشش کی لیکن وین سوار ملزم انہیں چکمہ دینے میں کامیاب رہے جس کے بعد انہوں نے قلعہ سیف اللہ لیویز کو اطلاع دی جس پر انہوں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم اختر محمد کو گرفتار کر کے چرائی گئی گاڑی برآمد کر لی اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :