جماعة الدعوة کراچی نے شہر کے 40 مقامات پر نماز عید الاضحی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے

جمعہ 1 ستمبر 2017 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 ستمبر2017ء) جماعة الدعوة کراچی نے شہر کے 40 مقامات پر نماز عید الاضحی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ مساجد سے متصل عید گاہوں، پارک اور گرائونڈ میں بھی نماز عید کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلے مقامات پر نماز عید کی ادائیگی میں مشکلات کے پیش نظر متصل مساجد میں متبادل انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں۔

عید گاہوں میں خواتین کے لیے بھی نماز عید کا علیحدہ باپردہ انتظام ہوگا۔ شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مرکز تقویٰ گلشن اقبال، جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی، گل مہر پارک گلشن جمال، جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد، جامع مسجد ریاض الجنہ نارتھ کراچی، سیفرون لان تین تلوار کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملی مسلم لیگ کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نماز عید پڑھائیں گے۔

جماعة الدعوة کے زونل مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں مفتی عبداللطیف نماز عید کا خطبہ دیں گے۔ جامعة الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری گل مہر پارک گلشن جمال، جماعة الدعوة کراچی کے رہنما ابو عکاشہ منصور جامع مسجد نمرہ نارتھ ناظم آباد، شیخ ظفر عیسیٰ محمدی عید گاہ گرائونڈ میڑوول سائٹ، حافظ محمد امجد جامع مسجد مدنی شیرشاہ، انجینئر مبین صدیقی سیفرون لان تین تلوار کلفٹن میں نماز عید کے بڑے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔#

متعلقہ عنوان :