کراچی، پیٹرول سے بھرے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا

جمعہ 1 ستمبر 2017 16:55

کراچی، پیٹرول سے بھرے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ نے قابو پا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) کراچی میں پیٹرول سے بھرے ٹینکر میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ کی روائتی تاخیر کے باعث آگ ایک گھنٹے بعد بجھائی جا سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ کے نزدیک پیٹرول پمپ پر پیٹرول لانے والے ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث پیٹرول پمپ کو بند کر دیا گیا۔ پیٹرول پمپ انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹے تاخیر سے پہنچا اور آگ کو قابو کیا۔ اس دوران ملیر ہالٹ سے ائرپورٹ جانے والے دو ٹریکس پر ٹریفک بھی عارضی طور پر بند رکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :