کراچی ، موسلا دھار بارش کے دوران کے الیکٹرک کی بجلی ہمیشہ کی طرح غائب

جمعرات 31 اگست 2017 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2017ء) کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران کے الیکٹرک کی بجلی ہمیشہ کی طرح غائب ہوگئی ،بارش کی چند بوندیں پڑتے ہی غائب ہونے والی بجلی تاحال لاپتہ ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے دعوے بھی زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں ۔اور شہری بجلی کی راہ تک رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 161سے زائد فیڈر ٹرپ ہوگئے ہیں۔جبکہ 54سے زائد پی ایم ٹیز تاحال خراب ہیں ۔مختلف علاقوں میں 215سے زائد وائر بریک ہوگئے ہیں ۔جبکہ 45 سے زائد کیبل فالٹ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔جب کہ عوام کی جانب سے کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن 118پر 19126 شکایات درج کرائی گئی ہیں