اہل کراچی قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں، نعمت اللہ خان کی اپیل

جمعرات 31 اگست 2017 18:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2017ء) سابق ناظم کر اچی نعمت اللہ خان نے ملک بھر کے عوام خصوصا ً اہل کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔ الخدمت صحت، تعلیم، روزگار، صاف پانی سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے اور لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کے عمل میں شریک ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی اہم فریضہ ہے، لیکن اس کیلئے قربانی کی کھالوں کا درست مصرف بھی انتہائی اہم اور قربانی کی تکمیل کیلئے لازمی جز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الخدمت گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی سمیت سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں اور آئی ڈی پیز کی خدمت کر رہی ہے۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ عوام قربانی کی کھالیں دیانتداری سے خدمات انجام دینے والے ادارے الخدمت کو دے کر اس کے ہاتھ مضبوط کریں اور نیکی کے عمل میں اس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے تحت ملک بھر میں فی سبیل اللہ قربانیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، الخدمت کے تمام ذمہ داران اور رضاکار مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں اور قربانی کا گوشت ان کی دہلیز تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :