اضافہ شدہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ سے ٹیلفونک رابطہ‘ کراچی میں طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں بچائو اور امدادی کارروائیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت سول انتظامیہ اور متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں‘ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت کراچی کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

جمعرات 31 اگست 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور کراچی میں طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں بچائو اور امدادی کارروائیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ہدایت کی کہ سول انتظامیہ اور متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت کراچی کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قدرتی آفات سے نقصانات ہوتے ہیں اوراس کیلئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، بہتر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کراچی میں امن و استحکام کیلئے اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔