موسم کی صورتحال کے پیش نظر بیوپاری جلدمویشی فروخت کرنے لگے

جمعرات 31 اگست 2017 15:16

موسم کی صورتحال کے پیش نظر بیوپاری جلدمویشی فروخت کرنے لگے
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2017ء) سرگودھا اور گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے عید کیلئے لائے گئے جانوروں کے ریٹ کچھ نیچے آنے لگے ،موسم کی صورتحال کے پیش نظر بیوپاری جلد از جلد مویشی فروخت کرنے لگے ہیں کیونکہ آج جمعة المبارک آخری دن ہے کل عید ہے اس لئے لوگ اپنے جانور بیچ کر گھروں کو جارہے ہیں، بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ہمارے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جس پر مجبوراً جانور فروخت کرکے ہم بھی عید اپنے بچوں میں منانا چاہتے ہیں ،ابھی تک منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی خاطر خواہ دیکھنے میں نہیں آیا رہی سہی کسر بارشوں نے پوری کردی۔

متعلقہ عنوان :