کراچی میں رینجرز کی کاروائی ، ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار

گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ،ترجمان رینجرز

جمعرات 31 اگست 2017 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اگست2017ء) کراچی میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے درفشاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار کرہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ۔