شہبازشریف اپنے آپ کو پاناما کیس میں لاتعلق سمجھتے ہیں، اعتزاز احسن

بدھ 30 اگست 2017 22:37

شہبازشریف اپنے آپ کو پاناما کیس میں لاتعلق سمجھتے ہیں، اعتزاز احسن
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن کا نجی ٹی وی چینل سے شہبازشریف کی حالیہ پریس کانفرنس بارے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ شہبازشریف صاحب آج کی کانفرنس نہیں بلکہ اکثر کانفرنس غصے میں ہی کرتے ہیں اور زیادہ تر وہ رہتے ہی غصے میں ہیں۔

(جاری ہے)

اعزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف صاحب اپنے آپ کو پاناما کیس میں تعلق اور بےگناہ سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہ کیس صرف ان کے بڑے بھائی ، بھتجے اور بھتیجی اس کیس میں پھسنے ہوئے ہیں اور وہ اس طرف آتے ہی نہیں۔

مزید یہ کہ شہبازشریف پاناما کیس کے بارے میں ایک بیان دینے سے بھی گریز کرتے رہتے ہیں اور جب پاناما کیس کی سماعت چل رہی تھی اور جے آئی ٹی میں پیشیوں کے دوران بھی شہبازشریف پاناما کیس کے حوالے سے بیانات دینے سے قاصر تھے۔ اعتزاز احسن نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔