سانگھڑ سٹی کی تین اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام عید الضحیٰ کے فوراً بعد شروع ہو جائیگا،زوہیب مشتاق

متعلقہ محکموں کو تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 30 اگست 2017 20:50

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق نے کہا ہے کہ سانگھڑ سٹی کی تین اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام عید الضحیٰ کے فوراً بعد شروع ہو جائیگا اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں آج ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں واپڈا، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، بلدیات، روڈس اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ز وہیب مشتاق نے بتایا کے عید الضحیٰ کے بعد اللہ والا چوک سے نیشنل بینک، جیم خانہ سے نیشنل بینک اور باکھوڑو روڈچرچ والے مقام سے تعمیر کیا جائیگا اس سلسلے میں واپڈا، سوئی گیس، ٹیلیفون اورمحکمہ بلدیات کو چاہیے کے وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنی لائینوں کے نشامدہی کریں تاکہ وہ لائنیں تعمیری کام کے دوران محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے حکام کو کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ متعلقہ مقامات کے دورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سڑکوں کی تعمیر کے بعد یہ سڑکیں بڑی ہوجائیں گیں اور فٹ پاتھ تک ان کو بڑہایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانگھڑ میں رکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جن کے مکمل ہونے سے یہاں کے عوام کی طرز زندگی میں تبدیلی آئیگی۔ اور سڑکیں بننے سے عوام کو بہہتر سفری سہولیات میسر ہونگی۔#

متعلقہ عنوان :