سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو خراج تحسین

کشمیری بھارتی تسلط سے نجات کیلئے قربانیو ں کی لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں، حریت رہنماء

بدھ 30 اگست 2017 19:04

سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو خراج تحسین
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عیدالاضحی کے مبارک موقع پر کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند آزادی پسند رہنمائوں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے عزم وہمت کو شاندرار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے نجات کے لیے قربانیو ں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری اپنے گھروں سے سینکڑوں میل دور جموں خطے اور بھارتی جیلوں زندگی گزار رہے ہیں ۔ سید علی گیلانی نے شبیر احمد شاہ،مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، غلام محمد بٹ، غلام محمد خان سوپوری، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، امیرِ حمزہ شاہ، محمد یوسف فلاحی، میر حفیظ اللہ، عبدالغنی بٹ، رئیس احمد میر، محمد یوسف لون، محمد رفیق گنائی، عبدلاحد پرہ، حکیم شوکت، محمد رمضان بٹ، حاجی محمد رستم بٹ، شکیل احمد یتو، مولانا سرجان برکاتی ،محمد سبحان وانی، محمد شعبان خان، مفتی عبدالاحد ، جاوید احمد فلے، ناصر عبد اللہ، محمد امین آہنگر، نذیر احمد مانتو، بشیر احمد وانی، عبدالمجید لون، غلام حسن شاہ، عبدالحمید پیر، معراج نائیکو،غلام محمد تانترے ، منظور احمد کلو، محمد اشرف ملک،سلمان یوسف، بشیر احمد صوفی، فاروق احمد نجار ،تنویر احمد پیر، علی محمد ڈار ،مشتاق احمد کھانڈے،اعجاز احمد بہرو،بشیر احمد صالح،نثار احمد نجار،دانش مشتاق،لطیف احمد ڈار،حسین وگے،محمد امین پرے،محمد شعبان ڈار،ہلال احمد پالہ، عبدالعزیز گنائی اور دیگر سیاسی نظر بندوں کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام نظر بندوں کی قربانیاں تحریک آزادی کاقیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی صاحب نے حاجن کے نوجوان مظفر احمد پرے کے پر اسرار قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قابض فورسز کشمیریوں کو خوفزہ کرنے کے لیے اس طرح کی بہیمانہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے مقتول نوجوان مظفر احمد پرے کے لواحقین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔دریں اثنا سید علی گیلانی نے راجوری پونچھ میں سڑک کے المناک حادثے میں سات افراد کی موت پرگہرے دُکھ کا اظہار کیا۔