سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا، ایس ای سی پی حکام 7 ستمبر کو طلب

اجلاس میں ملتان میٹرو بس میں کرپشن کیس پر بریفنگ لی جائے گی، چین کے ریگو لیٹر نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔ اگر چین کے ریگو لیٹر نے ایس ای سی پی کو خط لکھا ہے تو پارلیمنٹ کو بتایا جائے۔ ایس ای سی پی کو کرپشن کیسز سے متعلق حقائق کو دبانا نہیں چاہیئے۔ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی غیر ملک نے ایس ای سی پی کو تحقیقات کا کہا ہے،ایس ای سی پی کو چین کے ریگو لیٹر کو جواب دینا پڑے گا، چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا

بدھ 30 اگست 2017 18:35

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کا ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اگست2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا اور معاملہ پر سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے حکام کو سات ستمبر کو طلب کرلیا۔ بدھ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایس ای سی پی حکام کو سات ستمبر کو طلب کرلیا۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اجلاس میں ملتان میٹرو بس میں کرپشن کیس پر بریفنگ لی جائے گی۔ چین کے ریگو لیٹر نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔ اگر چین کے ریگو لیٹر نے ایس ای سی پی کو خط لکھا ہے تو پارلیمنٹ کو بتایا جائے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کو کرپشن کیسز سے متعلق حقائق کو دبانا نہیں چاہیئے۔ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی غیر ملک نے ایس ای سی پی کو تحقیقات کا کہا ہے۔

ایس ای سی پی کو چین کے ریگو لیٹر کو جواب دینا پڑے گا۔ اس سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر تاثر خراب ہوا ہے اور ایس ای سی پی کی ساکھ داو پر لگی ہوئی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایس ای سی پی کو خود مختاری اور غیر جانبداری سے تحقیقات کرنی چاہئیں۔ پیپلزپارٹی شروع سے کہ رہی ہے کہ میگا پروجیکٹس میں کرپشن ہورہی ہے۔ اب یہ بات ثابت ہورہی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے دور میں شروع کیے گئے میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کرانا بہت ضروری ہے۔