وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

دفاع، خزانہ اور خارجہ امور کے وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کے مشیر، سینئر سول اور فوجی حکام شریک

بدھ 30 اگست 2017 12:34

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان ‘ وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار ‘ وزیر داخلہ احسن اقبال ‘ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان ‘ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور سینئر سول اور فوجی حکام اجلاس میں شریک ہیں۔