انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بند کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، وفاقی وزیر صنعت غلام مرتضیٰ جتوئی

بدھ 30 اگست 2017 12:22

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بند کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، وفاقی وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بند کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے ایوان کو بتایا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بند کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، متعلقہ فریقین نے اس کو بند کرنے کی تجویز دی ہے اس سلسلے میں وزیراعظم آفس کو بورڈ کی سفارشات سے آگاہ کر دیا گیا ہے جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوتا، انجینئرنگ بورڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :