سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کل رات پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 اگست 2017 10:39

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کل رات پاکستان پہنچیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اگست 2017ء) :سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کل رات پاکستان پہنچیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری عید الاضحی ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رہائش گاہ پر منائیں گے۔ عید کے بعد لاہور ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی پی اے ٹی کے جلسے کیے جائیں گے جن میں ڈاکٹر طاہر القادری شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع پی اے ٹی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لیے کارکن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں ۔ پی اے ٹی کے کارکن آٹھ ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی شرکت کریں گے۔جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے کوشاں ہیں۔