چکوال،ہائی ایس میں دو سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور گرفتار

منگل 29 اگست 2017 23:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) قصبہ خیرپور تھانہ کلر کہار کے علاقے میں ہائی ایس میں دو عدد سی این جی سلنڈر غیر قانونی طور پر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس دلیلپور کے اے ایس آئی انتظار حسین نے استغاثہ دیا کہ ہائی ایس جس کو ملزم حفیظ ولد فیض اللہ سکنہ میانوالی چلا رہا تھا جس نے گاڑی میں دو عدد سی این جی سلنڈر غیر قانونی طور پر نصب کر رکھے تھے جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالا کو گرفتار کر لیا گیا۔ سب انسپکٹر مظہر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :