ایم پی اے سید طارق رضوی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس

23درخواستوں کی سماعت کرکے ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں

منگل 29 اگست 2017 23:02

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) رکن صوبائی اسمبلی سید طارق رضوی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس میں 23درخواستوں کی سماعت کرکے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔فرانس، امریکہ، برطانیہ کے 3،3، اٹلی کے 5، جرمنی کے 2جبکہ عرب امارات، جنوبی افریقہ، سویڈن اور یونان کے ایک، ایک پاکستانیوں کی شکایات زیرغور آئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرعاطف علی وڑائچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عنصر اقبال گوندل، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی امجد سعید، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جمشید چودھری اور انسپکٹر محمد نوازبھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ ریونیوسے متعلق شکایات کو زیادہ دیر تک زیرالتوأ نہ رکھا جائے۔ جو درخواست پولیس کو موصول ہو اس کی ایک کاپی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی بھجوائی جائے۔

اوورسیز کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ڈی ایس پی اور اے سی اجلاس کرکے شکایات کاتفصیلی جائزہ لیا کریں۔ایم پی اے سید طارق رضوی نے کہا کہ اس فورم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام محکمے جانفشانی سے کام کریں۔حل شدہ شکایات کی رپورٹ فوری طور پر اوورسیز کمیشن کو بھجوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :