چھٹی مردم شماری پر اعتراضات درست نہیں‘ رمیش کمار

منگل 29 اگست 2017 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ چھٹی مردم شماری پر اعتراضات درست نہیں‘ آصف زرداری کو احتساب عدالت نے بری کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بڑی مدت کے بعد محنت سے مردم شماری کروائی، اس پر اعتراضات درست نہیں، اس حوالے سے نہ صرف مقامی حکومتوں بلکہ صوبائی حکومتوں کے ذمہ داران بھی اس میں شریک تھے اور پاک فوج نے بھی مردم شماری میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اعتراض کرنے کے حوالے سے آئین میں گنجائش موجود ہے، اگر کسی کو کسی علاقے پر اعتراض ہے تو اس علاقے کو دوبارہ دیکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو احتساب عدالت نے بری کیا ہے اگر نیب پر اتناد اعتماد ہوتا تو اعتراضات کیوں کئے جاتے۔ ایک طرف سے نیب پر انگلی اٹھ جاتی ہے تو دوسری جانب سے پیش ہونے کی بات کرتے ہیں۔