فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

منگل 29 اگست 2017 16:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر فیس بک پر دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مارک زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری بیٹی کو متعارف کرایا جس کا نام اگست رکھا گیا ہے۔ زکربرگ نے اگست، اہلیہ چان اور بڑی بیٹی میکسیما کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

اس کے ساتھ انھوں نے اگست کے نام ایک کھلا خط بھی لکھا۔زکر برگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پریسلا اور میں اپنی بیٹی کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ہم نے اسے ایک ایسی دنیا کے بارے میں لکھا ہے جس میں وہ بڑی ہو گی۔ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ وہ بہت جلد بڑی نہیں ہو گی۔ تمہاری ماں اور اور مجھے یہ جاننے کی بہت خواہش ہے کہ آپ کیا بننا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

جب تمہاری بڑی بہن پیدا ہوئی تھی اس وقت بھی ہم نے ایک خط لکھا تھا۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی بہن اور آپ ایسی دنیا میں بڑھیں گی جہاں بہتر تعلیم ہو گی، کم بیماریاں ہوں گی، اتحاد کے دھاگے میں بندھے لوگ ہوں گے اور زیادہ مساوات ہوگی۔ہم نے میکس کے نام خط میں لکھا تھا کہ آپ کی نسل جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سانس لے گی جو ہمارے زمانے کے مقابلے میں بہت بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :