سرگودھا ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمشید دستی کیخلاف درج 2مقدمات کی سماعت

جمشید دستی کی طبیعت ناساز،وکلاء کی درخواست پر عدالت نے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی

منگل 29 اگست 2017 15:40

سرگودھا ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمشید دستی کیخلاف درج ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2017ء) مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف درج 2مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا میں ہوئی جس میں جمشید دستی کی طبیعت ناسازہونے پروکلاء کی درخواست پر عدالت نے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف تھانہ سول لائنزمظفر گڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام سمیت دو مختلف مقدمات کو سرگودھا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کر کے ان کو سرگودھا جیل بجھوا دیا جہاں سیایم این اے جمشید دستی ضمانت پر ہیں اور ان کے دونوں کیس سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

جہان عدالتی چھٹیوں کے بعد ایک ماہ بعد گزشتہ روز سماعت ہوئی جس میں جمشید دستی کے وکلاء نے عدالت میں پیش ہو کر جمشید دستی کی طبعیت کی ناسازی کے بارے میں بتایا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں جمشید دستی کے وکیل نے بتایا کہ دو مختلف مقدمات میں پیشی تھی تاہم مظفر گڑھ پولیس کی طرف سے چالان پیش نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جمشید دستی کے ساتھی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن چالان پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی ہوئی انہوں نے بتایا کہ آئندہ سماعت تک طبعیت بہتر ہونے پر جمشید دستی خود سرگودھا آکر عدالت میں پیش ہونگے۔

متعلقہ عنوان :