کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

مختلف علاقوں سے 35 ملزمان پکڑے گئی ہیں، سائٹ سپر ہائی وے پر مقابلے میںدو ڈاکو مارے گئے، ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ کا مقدمہ درج

منگل 29 اگست 2017 15:14

کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2017ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف علاقوں سے 35 ملزمان پکڑے گئی ہیں۔ سائٹ سپر ہائی وے پر مقابلے میںدو ڈاکو مارے گئے۔گلستان جوہر ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کرمنل بلال احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی جبکہ بغدادی کے علاقے سے ملزم محمد اویس کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

سمن آباد پولیس نے بھی منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔ اورنگی ٹائون مومن آباد کے علاقے میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران 15 جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم اور موبائل فون برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈکیت مار دیئے۔ اورنگی ٹائون فرنٹیئر کالونی،کیکرگرانڈ اور اسلامیہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی اورنگی عابدعلی بلوچ کے مطابق اونگی ٹائون کے علاقے کیکر گرائونڈ، اسلامیہ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ اور شناختی دستاویزات کی تصدیق کے لئے پیر آباد تھانے منتقل کردیا گیا۔اقبال مارکیٹ میں موٹر آئل میں ملاوٹ کرکے فروخت کرنے والے ملزم2 ملزمان مہتاب اور ذیشان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں موٹرآئل کی بوتلیں برآمد کرلیں گئیں۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق ثمن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم بلال اور قمر الدین اور کو اسلحے،چھینی گئی موٹرسائیکل اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ادھر کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نیکورنگی نمبر پانچ میں اے ٹی ایم مشین سے کیش لیکر نکلنے والے شہری سے واردات ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سیاسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ملیر سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان اور گشت پہ مامور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو نوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔