ایگزیکٹ کمپنی کے نائب صدر کو 21 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 اگست 2017 14:24

ایگزیکٹ کمپنی کے نائب صدر کو 21 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اگست 2017ء) : ایگزیکٹ کے نائب صدر کو 21 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں ملوث ایگزیکٹ کے نائب صدر اور ملزم عمیر حامد کو 21 ماہ کی سزا سنا دی۔ امریکی عدالت نے عمیر حامد پر 100 ڈالر جُرمانہ بھی عائد کیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارے کے ملازم عمیر حامد کو جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث 21 ماہ کی سزا اور سو ڈالر جرمانہ کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

احاطہ عدالت میں ملزم عمیر حامد نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کیا۔ اپنے کام پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عمیر حامد نے کہا کہ وہ ایگزیکٹ کا ملازم تھا جہاں وہ جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں ملوث تھا۔ وفاقی جج نے سزا سنانے سے قبل پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل کے مؤقف کو بھی سنا۔ امریکی عدالت کی خاتون جج رونی ابرامز نے 5.3 ملین امریکی ڈالرز (55کروڑ 65 لاکھ روپے)کی وہ رقم بھی ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جو ایگزیکٹ نے جعلی ڈگریوں کے کاروبار سے کما کر امریکی بینک اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ ایگزیکٹ کا جعلی ڈگری اسکینڈل امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا۔

متعلقہ عنوان :